بیونس آئرس: ارجنٹائن میں فٹ بال کی تاریخ کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا 60 برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کے ملازمین میں شامل ایک رکن کا کہنا تھا کہ میرا ڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں ان کی برین سرجری بھی ہوئی تھی۔
ارجنٹائنی کے میڈیا اور مقامی کلب کے سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میرا ڈونا کو بیونس آئرس کے مضافات میں اپنے گھر میں موجود تھے اور انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ارجنٹنائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے میرا ڈونا کے انتقال پر ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے نے بھی میراڈونا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کے نمائندے کو اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ایک دن میں ایک ساتھ مل کر ایک گیند کو کک ماریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ میرا ڈونا کو برازیل کے پیلے کے ساتھ فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ میرا ڈونا نے اپنی قیادت میں ارجنٹینا کو 1986 میں ورلڈ کپ دلا کر اپنی ٹیم کو عالمی چمپیئن بنایا تھا۔