تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کو الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ

amrici sadar Trump ko election main dhandli ka khadsha
  • واضح رہے
  • نومبر 2, 2020
  • 12:16 صبح

ڈونالڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات رُکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے امید لگائی ہوئی تھی، جو پوری نہ ہوسکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کے لیے تاریخ بڑھا دیں تاکہ اور لوگ ووٹ ڈال لیں۔

انہوں نے کہا کہ نتائج کی تاریخ بڑھانا مایوس کن ہے، جب وقت تھا تو لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا کیوں نہیں، دھاندلی 3 نومبر سے اس عرصے کے دوران ہوگی جو سپریم کورٹ دے گی۔ کاش سپریم کورٹ مجھ سے اچھا برتاؤ کرتی، ری پبلکنز یقینی بنائیں کہ 3 نومبر کو ووٹ ڈالیں، ایک دوسرے کوپکڑ کر پولنگ بوتھ لے جائیں اور ماتحت اپنے افسر کو بھی لے کر ووٹ ڈلوائے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو دلدل کے کیڑوں سے تشبیہ دی اور کہا کہ جو بائیڈن آئے تو کورونا ویکسین مزید التوا کا شکار ہو گی، پھر سے لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ خوش قسمت ہیں میں آپ کا صدر ہوں، پنسلوانیا کا نتیجہ ری پبلکنز کے حق میں نکلا تو جیت یقینی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں، وہ 2016 میں ہلیری کلنٹن کو شکست دیکر صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس بار ان کے حریف ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے