مغربی ممالک میں اخلاقی و معاشرتی قدریں بری طرح زمین بوس ہوچکی ہیں جنکی وجہ سے قوم اخلاقی اعتبار سے بدترین تباہی کا شکار ہے۔خاندانی شیرازے بکھر چکے ہیں جبکہ نسل نومادر پدر آزاد معاشرے کی دلدادہ ہوکر ہر قسم کی برائیوں کے خوگر ہوچکے ہیں۔ خصوصا امریکہ میں زنا بالجبر، قتل وغارت گری، چوری ، ڈاکہ، سٹہ بازی، جوا اورنشہ عام ہیں۔ ایسے میں امریکی فوج بھی پیچھے نہیں جو جنسی جرائم میں آئے دن بڑھتی جارہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں فوج میں جنسی جرائم کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 3 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم کی وارداتوں میں سب سے زیادہ اضافہ امریکی فضائیہ میں ہوا ہے جو کہ 9 فیصد ہے۔ دوسری جانب امریکی بحریہ میں 5 فیصد جب کہ بری فوج میں 2 فیصد جنسی جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنسی جرائم کی 73 فیصد وارداتوں کے واقعات میں سینئر افسران ملوث ہیں۔