امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بعض ملکوں میں کورونا وائرس کی نئی لہر ہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے پیداوار معاہدے سے زیادہ کم کرنے کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.34 ڈالر (4.3 فیصد) گر کر 26.93 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 60 سینٹ (2.4 فیصد )کمی کے ساتھ 24.14 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
دوسری جابب ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ اپریل کے دوران بیرونی طلب کی نسبت زیادہ پیداوار ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 1994 رنگٹ (460.72 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔
ادھر گزشتہ روز جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران پام آئل کی پیداور مارچ کے مقابلے میں 18.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.05 ملین ٹن رہی جو کہ دسمبر 2019 ءکے بعد اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔