تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

امریکہ بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی

  • واضح رہے
  • ستمبر 29, 2020
  • 3:44 شام

رواں برس اگست میں امریکہ پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا، جس سے ملک کو کروڑوں ڈالر کا رینیو حاصل ہوا

کراچی: اگست کے دوران امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بنا رہا کیونکہ اگست کے مہینے میں ملک نے امریکہ سے 33 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ البتہ 2019ء کے مقابلے میں کمی اس میں دیکھنے کو ملی ہے جبکہ اسی دورانیے میں 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو جولائی تا اگست امریکا سے 67 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں 2019ء کے اسی مہینوں میں 71 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ڈالر آئے تھے۔

برطانیہ اگست میں 12 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے ساتھ پاکستان سے دوسرا سب سے بڑا خریدار تھا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں 13 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس سال 6.1فیصد کی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

دوسری جانب جرمنی کو پاکستان کی تجارتی برآمدات اگست کے دوران 6.75 فیصد اضافے کے ساتھ 11 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہو گئیں حالانکہ 2019ء کے اسی مہینے میں 10کروڑ 47لاکھ ڈالر کی تجارتی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس کے بعد فہرست میں چین کا نمبر آتا ہے جس نے جائزے کے تحت رواں ماہ کے دوران پاکستان سے 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان خریدا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.88 فیصد کم ہے کیونکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 12کروڑ 26لاکھ روپے مالیت کا سامان خریدا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے اگست کے مہینے میں 9 کروڑ 32 لاکھ ڈالر مالیت کی پاکستانی مال کی خریداری کی جو 2019ء کے اسی مہینے میں کی گئی 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6.51 فیصد کم ہے۔ دریں اثنا افغانستان کو برآمدات اس سال 5.36 فیصد اضافے کے ساتھ اگست میں 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے