جلد ہی شہر کے دوسرے حصوں میں بھی یہ تندور قائم کئے جائیں گے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پانچ رو پے میں دو روٹیوں کی فراہمی کا سلسلہ رمضان المبار ک کے بعد بھی جاری رکھیں انہوں نے کہاکہ سستی روٹی تندور کا مقصد سفید پوش طبقہ کو باعزت طور پر سستی روٹی فراہم کرنا ہے اس سے کسی کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگی اور ان کی معاونت بھی ہو جائے گی
کوٹ مومن، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام کم آمدنی والے افراد کی سہولت کیلئے سستی روٹی تندور کا آغاز کردیا گیا ہے تندورکے افتتاح کے موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سید ندیم عباس شاہ، صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی چوہدری میسراحمد گجر، امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا عبدالمنعم اعوان ، صدر الخدمت فاونڈیشن رانا ندیم علی ، ارشد کمبوہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر رانا ندیم علی کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کم آمدنی والے افراد کی سہولت کیلئے سستی روٹی تندور کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ہی شہر کے دوسرے حصوں میں بھی یہ تندور قائم کئے جائیں گے
ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پانچ رو پے میں دو روٹیوں کی فراہمی کا سلسلہ رمضان المبار ک کے بعد بھی جاری رکھیں انہوں نے کہاکہ سستی روٹی تندور کا مقصد سفید پوش طبقہ کو باعزت طور پر سستی روٹی فراہم کرنا ہے اس سے کسی کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگی اور ان کی معاونت بھی ہو جائے گی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم عباس شاہ نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا یہ اقدام لائق تحسین ہے جہاں تک ممکن ہوا ہم پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اس منصوبہ میں حصہ ڈالیں گے انہوں نے مخیئرحضرات سے اپیل کی کہ اس منصوبہ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔