جو بائیڈن کے صدر بنتے ہی امریکی پرچم نذرآتش
ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں مظاہرین نے اس وقت مظاہرے شروع کردیئے جب واشنگٹن میں بائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے
کاکس بازار میں 3500 روہنگیاؤں کے سر سے عارضی چھت بھی چھن گئی
بنگلہ دیشی حکام ابھی تک روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں لگنے والی خوفناک آگ کی وجوہات کا پتا لگانے میں ناکام ہیں
انڈونیشیا میں زلزلے سے درجنوں اموات۔ سینکڑوں زخمی اور لاپتا
زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس نے سولاویسی جزیرے میں تباہی مچا دی ہے۔ عمارتوں کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری
واٹس اپ کی متبادل ایپلی کیشن پر ڈھائی کروڑ نئے صارفین
میسیجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام کی جانب سے اپنے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کی تعداد میں یہ اضافہ 72 گھنٹوں میں ہوا ہے
متنازع زرعی قوانین کیخلاف عدالتی فیصلے کے باوجود بھارتی کسانوں کا احتجاج ختم کرنے سے انکار
کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیمیں تین قوانین کی منسوخی کے مؤقف پر ڈٹ گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک نئے قوانین واپس نہیں لئے جاتے دھرنے جاری رہیں گے
ڈالروں کیلئے کشمیریوں کا ناحق خون بہائے جانے کا انکشاف
قابض بھارتی فوج کے جرائم کی ایک اور داستان گزشتہ برس شہید کئے گئے تین مزدوروں کے کیس کی تفتیش میں کھل کر سامنے آئی ہے
انڈونیشی طیارہ جاوا سمندر میں گر کر تباہ۔ تمام 62 مسافر جاں بحق
نجی فضائی کمپنی کے طیارے نے جکارتہ ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی، جس کی تھوڑی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا
امریکی ایوان نمائندگان پر حملہ۔ ٹرمپ کے 4 حامی ہلاک
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو بغاوت پر اُکسایا، جو ڈنڈے اور لاٹھیوں سمیت پائپ بم لیکر کیپٹل ہل کی عمارت میں جاگھنسے اور سب تلپٹ کردیا
چین کی حکمراں جماعت سے نکالے گئے معیشت داں کو مالی جرائم پر سزائے موت
تیانجن کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لائی زیامین نے بدعنوانی کی وجہ سے ملکی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا
احتجاجی کسانوں کی کامیابی۔ برطانوی وزیراعظم دورۂ بھارت پر نہیں آئیں گے
بورس جانسن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنا تھی، جس کیلئے مودی سرکار کی طرف سے زور و شور سے تیاریاں جاری تھیں