آئرلینڈ میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے
لندن ڈیری کے علاقے کریگن میں فائرنگ کی زد میں آکر خاتون صحافی ہلاک ہوگئیں۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر گیس بم پھینکنے گئے اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔
پیرو میں سابق صدر کی خودکشی
جنوبی امریکی ملک پر 10 برس تک حکمرانی کرنے والے ایلن گارسیا کو برازیلین کمپنی سے رشوت لینے کے الزامات پر گرفتار کیا جانا تھا، تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے خود کو گولی مار لی۔
مودی چناؤ میں ”سرجیکل اسٹرائیک چورن“ بیچنے لگا
انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نے ووٹ کیلئے اپنی فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹنا شروع کر دیا ہے، جو دراصل الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
ایران میں سیلاب کا خطرہ بدستور موجود
19 مارچ سے جاری تیز بارشوں کے باعث اب تک 70 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے برادر اسلامی ملک کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔
آٹھ برس میں 100 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک
بھارتی طیاروں میں تکنیکی خرابیاں ”دیش“ کے پائلٹوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئیں۔
گاڑیوں کے دھوئیں سے 2020 تک کتنی اموات ہوں گی؟
اس سوال کی اہمیت امریکی ریسرچ کے بعد بڑھ گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2010 سے 2015 تک دنیا بھر میں 3 لاکھ 85 ہزار اموات گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے سبب ہوئیں۔
پناہ گزینوں کی تعداد 7 کروڑ ہوگئی ہے
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ابراہیم قالن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ممالک میں 7 کروڑ افراد پناہ گزین کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
امریکہ- سعودیہ ہتھیاروں کی تجارت میں سرفہرست
سویڈش تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 2018ء میں اسلحے کی تجارت سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔