تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

“افواہ پھیلی ہے کہ وبأ نہیں کوئی”

conspiracy theory
  • عبدالرحمٰن عمر
  • جون 9, 2020
  • 11:47 شام

کل بچ جانیوالے مورخ کا دل یقیناً خون کے آنسو روئے گا، جب سماجی فاصلہ رکھنے، صابن سے ہاتھ دھونے، محدود رہنے، بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو گھروں میں رکھنے جیسی سادہ تدابیر اختیار نہ کرنے کے جرم کی سزا بے شمار لاشیں لکھے گا۔ اسکا کلیجہ منہ کو آئے گا جب وجوہات لکھتے ہوئے ہمارا ایک دوسرے اور خود سے بولا جانے والا "جھوٹ" ہی ہمارا جرم لکھے گا۔

نسل انسانی کو پہلی بار وبأ کا سامنا نہیں۔ اس سے قبل بھی کئی ایک وبائیں مختلف ادوار میں دنیا کے ایک بڑے حصے کو متاثر کر چکی ہیں۔ علاج دریافت ہونے تک احتیاط ہی واحد راستہ تھا جس کی بنا پر بیماری کا شکار افراد کی شرح مختلف معاشروں میں مختلف رہی۔

حالیہ کورونا وبأ ایک مریض سے شروع ہوکر دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ بہت سے ممالک میں وائرس اجتماعی نااہلی کے باعث، خوفناک رفتار سے بڑھتے ہوئے اپنا خراج وصول کر رہا ہے ۔ جبکہ کچھ ممالک میں مضبوط حکومتی کوششوں اور سماجی تعاون سے وبا کو نہ صرف محدود بلکہ خاتمے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وبأ پاکستان میں پہنچی تو ابتداً حکومت، انتظامیہ اور عوام نے کسی حد تک ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث وائرس کے محدود رہنے کی صورت میں خاطر خواہ نتائج بھی ملے۔ لیکن جلد ہی احتیاط سے اکتاہٹ، سیزن نکل جانے کے خوف، سازشی چورن بیچنے کے لالچ نے مجبور کیا۔ مختلف حلقوں کے دباؤ میں آکر قوت فیصلہ سے تہی حکومت نے بھوک کا خوف دلا کر اجتماعی مدافعت کی غیر اعلانیہ پالیسی اپنائی۔ یہ فیصلہ ایسے

قت میں کیا گیا جب وبأ پنجے گاڑ چکی تھی، لیکن کیا کیجئے کہ حکومت، مذہبی، تجارتی اور سماجی حلقوں نے جھوٹ کو ہتھیار بنا لینے کا فیصلہ کیا۔ ایک کے بعد دوسرے حلقے نے اپنی دوکان داری کی دہائی دی۔ حفاظتی تدابیر پہ عمل کے کھوکھلے وعدے کئے۔ اور کورونا روکنے کی بجائے پھیلانے کی کاوشیں زیادہ نظر آئیں۔ کچھ پڑھے اور سنے جانے والے حضرات نے زبان کی کمائی بڑھانے کو جھوٹ بیچا تو عوام نے سرے سے حفاظتی انتظامات کو ہی مذاق بنا ڈالا۔ تادمِ تحریر وطن عزیز میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے۔ ہم مریضوں کی تعداد کے حساب سے دنیا بھر میں پندرھویں نمبر پر جبکہ حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ابتدائی سو ممالک میں بھی شامل نہیں ہیں۔

اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھتے ہوئے سب سے مضحکہ خیز عمل ڈاکٹرز کی رائے کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا تھا۔ جس کے نتائج صرف پنجاب میں ڈاکٹرز کے مطابق دو کروڑ مریضوں کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔ حکومتی سطح پہ کم سے کم ٹیسٹ ہی مریضوں کی تعداد محدود رکھنے کا حربہ ہے۔
اگرچہ ہم نے مریض اپنی آنکھوں سے دیکھنے، کسی جاننے والے کے شکار ہونے، کسی جاننے والے کی وائرس سے موت ہونے، امرا کے شکار ہونے جیسے کئی ایک غیر سنجیدہ اور بھیانک مطالبات کئے جو کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس تیزی سے پورا کرتا چلا جا رہا ہے۔ اور آج حالت یہ ہے کہ ہمارے جاننے والے وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
بد قسمتی سی بد قسمتی ہے کہ جب تک وائرس چین تک محدود تھا تو چمگادڑ کھانے کا نتیجہ، یوروپ پہنچا تو عذاب، سعودی عرب پہنچا تو امریکی اطاعت کی سزا، پاکستان پہنچا تو عورتوں کے لباس کی وجہ، سرمایہ داریت کی سازش، کورونا کی آڑ میں مائیکرو چپ لگانے کا منصوبہ قرار دیا گیا، ساتھ ہی ثریا ستارے کے طلوع اور اذانوں سے رک جانے کی نوید بھی سنائی گئی۔ اب جب کہ سارے ہی دعوے ایک ایک کرکے جھوٹ ثابت ہوچکے تو نیا راگ الاپا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر معمولی مرض میں مبتلا افراد کو زہر کا ٹیکہ لگا کر لاش ڈالروں کے عوض فروخت کر رہے ہیں۔ حفاظت کے نام پر خالی تابوت دفن کئے جا رہے ہیں اور لاشیں امریکہ بھجوائی جا رہی ہیں۔

اب تک کی کُل حکومتی کار گزاری کا حاصل، طبی ماہرین کے بغیر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا قیام، پہ درپہ متضاد حکومتی بریفننگ، انتیس ہزار بستر کا انتظام، اور جاری و ساری مضحکہ خیز سمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔
اس تکلیف دہ صورتحال کو ہمارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی کہا جاسکتا ہے۔ حکومتی، سماجی اور عوامی سطح پر ایک دوسرے اور خود اپنے آپ سے بولا گیا جھوٹ انتہائی بھیانک صورت میں آج ہمارے سامنے ہے، جس کی وحشت بڑھنے کے اشارے بہت واضح ہیں۔ بدقسمتی سے یہ ہمارا اجتماعی فیصلہ تھا کہ ڈاکٹرز اور عالمی ادارہ صحت
کی دہائیاں نہ سنی جائیں، وبأ کو معمولی زکام سمجھا جائے، سامراجی سازش کا راگ الاپا جائے، مسجدوں کو ویران اور معیشت تباہ کرکے غلام بنانے کی سازش سمجھا جائے، کافروں کیلئے عذاب کہا جائے، گرم موسم میں وائرس کے ختم ہونے، خیالی طور پہ مضبوط قوت مدافعت، بے بنیاد طبی ٹوٹکوں اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے نام پہ خود کو دھوکہ دیا جائے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ آج گھر، گھر پڑے مریضوں کو زہرکے انجکشن کے خوف سے چھپایا جارہا ہے۔
کل بچ جانیوالے مورخ کا دل یقیناً خون کے آنسو روئے گا، جب سماجی فاصلہ رکھنے، صابن سے ہاتھ دھونے، محدود رہنے، بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو گھروں میں رکھنے جیسی سادہ تدابیر اختیار نہ کرنے کے جرم کی سزا بے شمار لاشیں لکھے گا۔ اسکا کلیجہ منہ کو آئے گا جب وجوہات لکھتے ہوئے ہمارا ایک دوسرے اور خود سے بولا جانے والا "جھوٹ" ہی ہمارا جرم لکھے گا۔

عبدالرحمٰن عمر

پڑھنے، لکھنے کا شوق، پیشہ وکالت اور فری لانس جرنلزم سے وابستہ

عبدالرحمٰن عمر