تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ۔ 12 ہلاک

Afghanistan Stampede Leaves at Least 15 Dead
  • واضح رہے
  • اکتوبر 21, 2020
  • 4:46 شام

پاکستانی ویزا کے حصول میں جلدی کی وجہ سے مچنے والی بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں

کابل: افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 15 شہری مارے گئے ہیں۔ قونصل خانے کے باہر ہزاروں افراد پاکستانی ویزا حاصل کرنے کے لیے جمع تھے۔ پاکستانی ویزا کے حصول میں جلدی کی وجہ سے بزمدگی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے میدان میں بھگدڑ مچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین شامل ہیں۔

ہزاروں افراد ویزے کی درخواست جمع کرانے کے لیے ٹوکن حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔ کئی دوسرے شہروں سے بھی افراد علی الصبح اس میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ ننگرہار صوبے کی صوبائی کونسل کے اراکین اجمل عمر اور سہراب قادری نے جرمن نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مقامی اسٹیڈیم میں پاکستانی ویزے کی درخواستیں جمع کرانے والے افراد کی تعداد تیس سے چالیس ہزار کے درمیان تھی۔

15 ہلاک ہونے والے افراد میں گیارہ خواتین شامل ہیں۔ بھگدڑ کے بعد کئی افراد اسٹیدیم کے دروازے سے باہر نکلنا چاہتے تھے لیکن بے چین ہجوم میں پھنس کر رہ گئے۔ صوبائی حکومتی ترجمان ظہیر عدل نے ہلاکتوں کے علاوہ کم از کم دس افراد کے شدید زخمی ہونے کا بتایا۔ عدل کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ، ان افراد کا دم گھٹنا اور دوسرے افراد کے پاؤں کے نیچے آ کر کچلے جانا بنا۔

واضح رہے کہ جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے نے سات مہینے کی بندش کے بعد گزشتہ ہفتے سے ویزوں کا دوبارہ اجراء کرنا شروع کیا ہے۔ افغان صوبے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بھی آج بدھ 21 اکتوبر کی صبح فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ کو انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق قونصل خانے کے باہر لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ویزا لینے والوں کو قریب ہی واقع اسٹیڈیم میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی تھی اور وہیں ان میں دراخواست جمع کرانے کا ٹوکن تقسیم کیا جانا تھا۔ فٹ بال اسٹیڈیم میں افغان شہریوں کو اس لیے بھی جمع ہونے کا کہا گیا تھا تاکہ قونصل خانے کے باہر خواتین کی علیحدہ قطار نہ لگانا پڑے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے