غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے امریکی افواج کے افغانستان سے جلد انخلا کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان سے امریکی افواج کا جلد انخلا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ 19 سال سے ہم افغانستان میں موجود ہیں اور امریکی فوج افغانستان میں پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اب ہم جب چاہیں گے افغانستان سے نکل جائیں گے۔
تین ماہ قبل امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا تھا۔ جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔
طالبان امریکہ امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ امریکہ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار ہزار فوجی افغانستان سے نکالے گا اور ساڑھے 8 ہزار فوجیوں کا انخلا معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے مشروط ہے۔