کابل: مشرقی افغانستان کے ضلع غزنی میں ختمِ قرآن کی تقریب میں دھماکے کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بم گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل یا رکشے میں نصب کیا گیا تھا۔
افغان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ بم دھماکا غزنی کے ضلع گیلان میں ہوا جہاں ایک گھر میں نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کی محفل جاری تھی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بم کو رکشے پر رکھا گیا تھا۔
غزنی کے گورنر کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد میں اکثر کی عمریں 18 برس سے کم تھیں۔ اشرف غنی حکومت نے حملے کا الزام طالبان پر تھونپ دیا ہے۔