تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

عدلیہ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ حشمت حبیب

عدلیہ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ حشمت حبیب
  • واضح رہے
  • ستمبر 10, 2019
  • 1:35 صبح

سینئر وکیل نے قومی احتساب بیورو کے کردار پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 208 ارب روپے معافی پر نیب چُپ کیوں رہا۔

تحریکِ تحفظِ عدلیہ کے صدر حشمت حبیب نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ، نیب اور اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، لہذا حکمرانوں کی تبدیلی سمیت اصلاحی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر موجودہ صورتحال کو فوری طور پر درست نہیں کیا گیا تو مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی درندگی کو روکا نہیں جاسکتا۔

سینئر وکیل نے مزید کہا کہ نیب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملات سے متعلق میڈیا کے انکشافات کے باوجود بدعنوانی اور غیر قانونی عمل کی روک تھام میں ناکام رہا۔

208 ارب روپے کی امانت کی رقم کو معاف کرکے قوم کو محروم کرنے کی سازش رچائی گئی۔ صدرِ مملکت ایک آرڈیننس کو غلط استعمال کرتے ہوئے سرمایہ دار طبقے پر جو نوازشات کرنے جا رہے تھے وہ وزیر اعظم کے مشورے کے بغیر ایسا نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ بدعنوانی کے واضح عمل تھے اور اس معاملے پر نیب بالکل خاموش ہے جبکہ بڑی تعداد میں مجرمان آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

حشمت حبیب نے کہا اس سے قبل جب دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا تو فوری ریفرنس دائر کردیا گیا تھا حالانکہ یہ قیمتیں کئی ماہ غور کرنے کے بعد بڑھائی گئی تھی۔ اس بار ایک بار ہی میں قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئیں لیکن نیب نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسی طرح جی آئی ڈی ای کو غلط استعمال کرنے کی کوشش کی گئی جو شرم کی بات ہے۔

حشمت حبیب نے خبردار کیا کہ اگر گُڈ گورننس کیلئے حکمرانوں کو تبدیل نہیں کیا گیا تو مکمل تباہی ہماری منتظر ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے