کوئٹہ (پ ر)یونس اچکزئی نے اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ بلوچستان کے لیگل ایڈوائزر کے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی نوجوان نسل کو ہر قسم کے تعصبات سے آزاد کروا کرملک و ملت کی تعمیر وترقی کیلئے مثبت اور فکری صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور ان صلاحیتوں کو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے یکجا کرنے کے مشن پر گامزن اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ بلوچستان کے لیگل ایڈوائزر یونس اچکزئی کاکہنا تھا کہ میں نے نجی مصروفیات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفٰی دیا ہے، البتہ میں اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ بلوچستان کی ترقی اور عہدیداروں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔