آج ہم ایسے 10 نیک بندوں کے بارے میں بات کریں گے، جو اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔
۱۔ محسنین
{اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ o} [البقرہ:۱۹۵]
'' بے شک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ''
ایک اور مقام پر اللہ سبحانه وتعالى نے فرمایا:
{اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ o} [التوبۃ:۱۲۰]
'' بے شک اللہ تعالیٰ محسنین کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ ''
۲۔ متقین
{اِنَّ اللّہَ یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ o} [التوبۃ:۴]
'' بے شک اللہ تعالیٰ متقین کو پسند کرتا ہے۔ ''
ایک اور ایت میں ہےکہ
{إِِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّنَہَرٍ فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیکٍ مُقْتَدِرٍ}[القمر:۵۴، ۵۵]
'' یقینا متقین جنتوں اور دریاؤں میں ہیں۔ راستی اور عزت والی نشست میں قدرت والے بادشاہ کے پاس۔ ''
۳۔ متوکلین
{إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ o} [آل عمران:۱۵۹]
'' یقینا اللہ توکل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ''
ایک اور ایت میں ہے کہ
{وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ o} [الطلاق:۳]
'' اور جس نے اللہ پر توکل کیا تو وہ اسے کافی ہے۔ ''
۴۔ صابرین
{وَاللّٰہُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ o} [آل عمران:۱۴۶]
'' اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ''
ایک اور ایت پڑھ لیں
{إِِنَّمَا یُوَفَّی الصَّابِرُوْنَ أَجْرَہُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ o} [الزمر:۱۰]
'' یقینا صبر کرنے والوں ہی کو ان کا پورا پورا اجر دیا جاتا ہے جو کہ بغیر حساب کے ہوتا ہے۔''
۵۔ رسول کی اتباع کرنے والے
{قُلْ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ o} [آل عمران: ۳۱]
'' کہہ دیجیے! اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو، خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا اور ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔ ''
{قُلْ أَطِیْعُوا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْکٰفِرِیْنَo}[آل عمران: ۳۲]
'' کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کرو، اگر یہ منہ پھیرلیں تو بے شک اللہ تعالیٰ کافروں کو دوست نہیں رکھتا۔ ''
۶۔ مجاہدین
{إِِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَأَنَّہُمْ بُنیَانٌ مَّرْصُوْصٌ o} [الصف: ۴]
'' بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ جہاد کرتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں۔ ''
۷۔ عدل و انصاف کرنے والے
{إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ o} [المائدہ:۴۲]
'' بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ''
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
'' انصاف کرنے والے اللہ تعالیٰ کے پاس دائیں طرف نور کے منبروں پر ہوں گے اور اللہ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں (یہ) وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں اور گھر والوں اور جن کے نگران بنے تھے، ان میں انصاف کرتے تھے۔ ''
۷۔ کثرت سے توبہ کرنے اور پاک صاف رہنے والے
{إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ o} [البقرہ:۲۲۲]
'' بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ ''
۹۔ خوش اخلاق انسان
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أَحَبُّ عِبَادِ اللّٰہِ إِلَی اللّٰہِ أَحْسَنُھُمْ خُلُقًا۔ ))1
'' اللہ تعالیٰ کے ہاں بندوں میں سب سے زیادہ محبوب بندہ وہ ہے جس کا (دوسروں کی نسبت) اخلاق اچھا ہے۔ ''
۱۰۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے خرچ کرنے والا
{أَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ أَمْوَالَھُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوْنَ مَآ أَنْفَقُوْا مَنًّا وَّلَآ اَذًی لَّھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ o} [البقرہ: ۲۶۲]
'' جو لوگ اپنا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ تو احسان جتلاتے ہیں اور نہ ایذا دیتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، ان پر نہ تو کچھ خوف ہے اور نہ وہ اداس ہوں گے۔ ''