تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

قرآن پاک سمجھ کر پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

Understanding quran
  • aamuhammadi
  • اپریل 6, 2022
  • 3:11 صبح

آج کے اس بلاگ میں بہت ہی اہم پیغام دینا چاہتا ہوں، یا یوں سمجھ لیجئے کہ میری آپ لوگوں سے مودبانہ گزارش کہ اس ماہ رمضان میں قرآن پاک کو سمجھ کر ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔

قرآن کریم سب کتابوں سے مقدس اور عظیم کتاب ہے، حدیث میں ہے:

فَضْلُ کَلَامِ اللّٰہِ عَلیٰ سَائِرِ الْکَلَامِ کَفَضْلِ اللّٰہِ علیٰ خَلْقِہ

کہ اللہ سبحانہ وتعالی کے کلام کو دوسرے سارے کلاموں پر ایسے ہی فضیلت حاصل ہے جیسے کہ خود اللہ تعالیٰ کو ساری مخلوق پر فضیلت حاصل ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خَيرُكُم من تعلَّمَ القرآنَ وعلَّمَهُ یعنی تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔

ہمیں بحیثیت مسلمان یہ احساس ہونا چاہئے کہ سوشل میڈیا پر ناچ گانے کی ویڈیوز دیکھنے کے بجائے قرآن کریم کی تلاوت سنیں اور کلام پاک سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے چینلز اور پیجیز کو فالو کریں، کیونکہ اس سے Automatically آپ کو قرآنی آیات کی ویڈیوز اور تصاویر ملتی رہیں گی۔

ناظرین! قرآن پاک کی تلاوت و سماعت جذبہ ایمانی کیلئے بے حد ضروری ہے۔ جو لوگ قرآن پاک پڑھ نہیں سکتے تو وہ یوٹیوب پر پورا قرآن سُن سکتے ہیں اور  یہ انتہائی فائدہ مند ہے۔ اسی طرح یوٹیوب پر قرآن کریم کا صرف ترجمہ بھی موجود ہے، جس سے فیض حاصل کیا جاسکتا ہے۔

قرآن پاک اتنی عظیم کتاب ہے کہ اللہ پاک نے بہت سی قوموں کو اس پر عمل کرنے کی وجہ سے خوب نوازا اور عروج عطا فرمایا اور بہت سے لوگوں کو جو اس کے خلاف تھے تباہ و برباد کر دیا۔

اِنَّ اللہَ یَرْفَعُ بِھٰذَا الْکِتَابِ اَقْوَامًا وَیَضَعُ بِہٖ آخَرِیْنَ

کیا وجہ تھی کہ کمزور سمجھے جانے والے عربوں نے دنیا کی بڑی بڑی سلطنتوں کو شکست دے کر ان پر حکمرانی کی؟ کیسے مسلمانوں نے آدھی سے زیادہ دنیا فتح کی؟ اور کیا وجہ تھی کہ وہ کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جیتے تھے؟

وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہو کر

اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں قرآن پاک سمجھ کر پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

عبداللہ امانت محمدی

فاونڈر آف اے اے ایم نیشن کیئر، اے اے ایم کنسلٹنٹس، ای نیسٹس، لنک بِلڈو، واضح رہے اینڈ دیجی اکسٹینٹ۔

عبداللہ امانت محمدی