تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

اہداف کا تعین کامیابی کی کنجی

Ahdaaf ka taiyyun kamyabi ki kunji
  • واضح رہے
  • اپریل 25, 2021
  • 1:33 صبح

انسان کو اپنے نیک مقاصد کیلئے ہمہ وقت کوشش کرتے رہنا چاہیئے اور یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں

زندگی میں ایک مشکل کام اہداف کا وضع کرنا، ان کا تحفظ کرنا، اور ان کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ یہ جاننا بھی نہایت اہم ہوتا ہے کہ کس موقع پر کیا کرنا ہے، یہاں بہت سارے لوگ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ بہت سے عناصر ان کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور اہداف پر توجہ مرکوز کرنے سے ہٹاتے ہیں۔

آسٹریلوی جریدے سڈنی میگزین میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق کچھ نکات پر عمل کرنے سے اپنے مقصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

خود اعتمادی اور اہداف کو لکھنا

کسی مقصد کا تعین کرنے کا پہلا قدم خود پر مطلق یقین رکھنا ہے۔ اگر آپ کو خود پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہے تو آپ یہ بھی بھول سکتے ہیں کہ آپ کون سے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقصد کے حصول کیلئے منصوبہ بنائیں۔ اپنے اہداف لکھیں، شیڈول بنائیں اور ان کی درجہ بندی کریں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد اپنے اہداف لکھتا ہے تو وہ ان کے حصول میں 42 فیصد زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔

مخصوص اہداف کا تعین اور انہیں حاصل کرنا

کسی مقصد کو حاصل کرنا آسان ہوتا ہے اگر اسے مخصوص اہداف اور حالات میں سمجھا جائے۔ اگر آپ کی سمت مبہم ہے تو اہداف کا حصول مشکل ہو جائے گا۔ اگر آپ کے اہداف مخصوص معیارات پر طے کئے گئے تو آپ ان کے حصول کی طرف بآسانی پیشرفت کرسکتے ہیں۔ اہداف لکھنا اور شیڈول کرنے سے ان کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔

حقیقت پسندانہ اہداف اور ایک ٹائم لائن طے کریں

یہ صرف انسان خود ہی طے کر سکتا ہے کہ اس کا مقصد کتنا اہم ہے۔ لیکن انسان کو خود یقینی بنانا ہوگا کہ حقیقت پسندانہ امکان موجود ہے کہ آپ اسے حاصل کرسکیں گے اور اس کیلئے ٹائم لائن طے کریں۔

جوابدہ ہونا پسند کریں

تحقیق کے مطابق جب آپ کسی مقصد کی سمت کام کرتے ہیں تو یاد رکھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے تو اپنے آپ کا محاصبہ کریں۔ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اپنے اہداف کے بارے میں بتانے سے آپ اہداف کے حصول کیلئے مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر مدد طلب کریں

اپنے آس پاس کے لوگوں سے سیکھنا ضروری ہے۔ کسی سے مدد مانگنا شرم کی بات نہیں ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق آخر میں مستقل طور پر اپنی پیشرفت کا جائزہ لیں۔ وقت کے ساتھ ہمارے مقاصد میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور یاد رکھیں حتمی نتیجہ ایسا نہیں ہو سکتا جو ہم شروع میں چاہتے تھے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے