تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

یکساں سلیبس موجودہ حکومت بڑا کارنامہ ہے: انصراقبال ہرل

yaksaan syllabus hukumat ka barra karnama hai ansar iqbal harl
  • رانا الماس حنیف
  • مارچ 16, 2021
  • 2:19 شام

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سرگودھا نے کوٹ مومن کے نجی اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا بھی بچہ بلاتفریق سلیبس پڑھے گا

کوٹ مومن: ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا انصراقبال ہرل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یکساں سلیبس کا فیصلہ تاریخی اس سے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ ہر امیر غریب کا بچہ بلا تفریق ایک سلیبس پڑھے گا۔

وہ نجی اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک تک سیرت نبویﷺ پڑھانے کا فیصلہ بھی ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹ مومن نے تعلیمی ادروں کے قیام کے سلسلہ میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے۔ یہاں پر معیاری تعلیمی ادروں کے کیمپس موجود ہیں انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن سے قبل کوٹ مومن تبدیل ہوکر ایک ایسے شہر میں تبدیل ہوجائے گا، جس پر ہرشہری فخر کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کے سیاست دانوں کی کبھی بھی کوٹ مومن ترجیح نہیں رہا ہے۔ اس موقع پر ملک ظہور احمد، عارف لک، کرنل عمرلک، مہر عبدالرحمن لک، خالد رانجھا، ڈاکٹر قمر فاروق، رانا الماس حنیف، قاری ضیاء نعیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید برآں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول چک 20 جنوبی میں یوم ثقافت منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انصر اقبال ہرل اور حافظ عبدالمنان بیگ اے سی کوٹ مومن تھے۔ ہیڈ مسٹریس عفت زہرہ گوندل نے اسکول کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جبکہ طالبات نے ٹیبلوز کےزریعے پنجاب کی ثقافت اجاگر کرنے کی کوشش کی۔

رانا الماس حنیف

شعبہ صحافت میں پچھلے پندرہ سال سے موجود ہیں قومی اردو اور انگریزی اخبارات میں فیچر،کالم لکھتے ہیں قومی اخبارات میں بطور ایڈیٹر اور فیلڈ رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں نیوز چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر کام کرچکے ہیں کوٹ مومن پریس کلب کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں سینئر صحافی اور بانی کوٹ مومن پریس کلب رانا محمد حنیف مرحوم کے صحافتی جانشین ہیں

رانا الماس حنیف