بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر جناب محمد شعیب خان جدون صاحب کی ہدایت پر اور اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی صاحب کی قیادت میں ٹائیگر فورس کے نوجوان ریسکیو اہلکاروں نے بلدیہ ملازمین، سول ڈیفینس کے ملازمین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کے ایوانوں تک کشمیریوں کی آواز پہچانے کے لئے بہاولنگر میونسپل کمیٹی کے دفتر سے ریلی نکالی جس میں شرکاء نے بھر پور نعرہ بازی کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے کشمیریوں پر ظلم کی رات بہت طویل ہو گئی ہے انشاءاللہ بہت جلد آزادی کا سورج جل طلوع ہو گا اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ اس موقع پر اپنا کردار ادا کرے اور ہر کشمیری کو اس کا حق خودارادیت کا حق دے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی صاحب کے پرسنل اسسٹنٹ احمد چوہدری صاحب کے انتظامات قابلِ تعریف رہے، جنہوں نے بہت اچھے انداز میں تمام امور کو احسن طریقے سے سرانجام دیے۔
ٹیم کوآرڈینیٹر تحصیل بہاولنگر راؤ نعمان
سینئر ممبران علی ضیاء خان
عارف ملک صاحب
آل ٹائیگر فورس کے نوجوان