اسلامی جہموریہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتعمل ہے۔ پاکستان میں دنیا کے ذہین ترین نوجوان موجود ہیں ۔ ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلٹ موجود ہے پاکستانی نوجوانوں کو جہاں جہاں موقع ملتا ہے یہ نوجوان پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔بلاشبہ یہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں لیکن پاکستان میں بد قسمتی سے بے روزگاری اور تعلیم کا اچھا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کا نوجوان سنگین مسائل کا شکار ہے۔بے روزگارئ سے تنگ نوجوان تیزی سے معاشرتی برائیوں ک شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
نشے کا استعمال اور خود کشیاں اب پاکستان میں عام ہو گئی ہیں اور اس کی صرف ایک وجہ ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں پر وہ توجہ نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔
پاکستان نوجوانوں کے انہی مسائل اور پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو سمجھتے ہوئے چئیر مین پاک یوتھ فورس مسعود احمد خان نے نوجوانوں کے کے لئے ایک ایسے پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جو پاکستانی نوجوانوں کو اندھیروں سے نکال کر آسمان کی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے پاک یوتھ فورس کے قیام کو ابھی بمشکل ایک سال مکمل ہوا ہے صرف ایک سال کے اندر پاکستان کے 20 بڑے شہروں میں اپنی دھاک بٹھا چکی ہے پاک یوتھ فورس نوجوانوں کو ہنر سکھانےکیساتھ ساتھ ان کے تیلنٹ کو ابھارنے کے لئے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کرواتئ ہے نیز نوجوانوں کو مہذبی حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
پاک یوتھ فورس ویلفئیر کے کاموں کے میں بھی بھڑ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے کرونہ وائرس کے دوران جب پورے ملک کا پہیہ جام تھا اور پاکستان کی بیشتر آبادئ کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی تھا پاک یوتھ فورس نے اس مشکل وقت میں بھی پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑا پاکس یوتھ فورس کے بہادر نوجوانوں نے اپنے اپنے شہروں میں ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کی اس کے ساتھ ساتھ پاک یوتھ فورس کا ایک ویلفئیر ونگ بھی ہے جو ضرورت مند افراد کی خدمت میں دن رات ایک کر رہا ہے۔ خواتین کو چھوٹے چھوٹے کاروبار کھول کر دئے جارہے ہیں تا کہ وہ اپنے پاوں پر کھڑی ہو سکیں۔
پاک یوتھ فورس حال ہی میں ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی ہے پاکستان یوتھ فورس کو گلگت بلتستان سے لیکر گوادر تک پاکستان کے ہر شہر میں اپنے سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت ہے۔ پاکستان یوتھ فورس کا مقصد صرف پاکستان کی خوشحالی ہے نوجوانوں کو اندھیروں سے نکال کر منزل کی راہ دکھانا پاک یوتھ فورس کا نصب العین ہے۔
پاک یوتھ فورس کے رضاکار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور طریقے سے اپنا کردار نبھا رہے ہیں بغیر کسی فائدے کے فقط پاکستان کی خدمت ان کا مقصد ہے اور اس مقصد کے لئے وہ دن رات ایک کر رہے ہیں جبکہ دوسرئ طرف پاکستان میں نوجوانوں کا ایسا طبقہ بھی ہے جو ٹک ٹاک جیسی خرافات کا شکار ہو چکا ہے لیکن میں سیلوٹ کرتا ہوں پاکستان کے ان عظیم بیٹوں کو جو وقت کی نزاکت کو سمجھ کر اپنی توانائی ایک نیک مقصد کے لئے صرف کر رہے ہیں
میں پاکستان کے ہر نوجوان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پاک یوتھ فورس میں شامل ہو کر ملک کی ترقی و خوش حالی میں حصہ دار بنے نہ کہ فضول اور بے ہودہ کاموں میں اپنی زندگی گزار دے جب تک پاکستان کے نوجوانوں میں احساس زمہ داری بیدار نہیں ہو گا پاکستان کی مشکلات کم نہیں ہوں گی اس لئے اپنے اپنے فرائض کو انجام دینے کا وقت آ گیا ہے پلیٹ فارم آپ کے سامنے ہے آج ہی یوتھ فورس میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کا آغاز کریں۔