صدر تحریک انصاف سرگودھا انصراقبال ہرل نے کہا ہے کہ لندن بیٹھ کر عوام کو احتجاج پر اکسانہ اور قومی راز آشکار کرنا بغاوت ہے جس پر قانون کو حرکت میں آنا چاہیے عمران خان ملک کو بلندیوں پر لیکر جائیں گے وہ وزیراعظم پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر کارکنوں اور پارٹی عہدیدران سے خطاب کررہے تھے سالگرہ کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال میں ہوئی جسکے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نارتھ پنجاب ڈاکٹر حسن مسعود
تھے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ لندن سے بیٹھ کر خطاب کرنے کی روایت زیادہ اچھی نہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو رات کے اندھیرے میں ایک دشمن ملک کی ایمبیسی جانے پر تحفظات ہیں اس موقع پر ضلعی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر قمر فاروق,تحصیل صدر مہر عبدالرحمن لک,احسان اللہ رانجھا,محمودخان,ڈاکٹر شکیل,ظفرللہار,ذیشان عمر شانی,ظفرحیات نعیم,مہر ظفراقبال,ملک ممتاز احمد,رانا رشید,سہیل کامران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔