بہاولنگر (ملک آصف رضا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی عیدالاضحی کے حوالے سے اپنے آفس میں علمائے کرام و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ،ڈی پی او نے موجودہ حا لا ت میں علما ئے کرام و امن کمیٹی کے کر دار کو سرا ہا،کرونا وائرس سے متعلق حکومتی احکامات پر عملد رآمدکو یقینی بنانے پر اتفاق۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے علمائے کرام و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی، ڈی پی او قدوس بیگ نے علمائے کرام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام میں ان کے کردارکو سراہا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کرونا وائرس کے پیش نظر علما ئے کرام کو حکومتی احکامات سے ا ٓگا ہ کیا۔ علمائے کرام و ممبران امن کمیٹی نے کرونا وائرس سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہا رکیا۔
اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدو س بیگ نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس سے ہم سب نے مل کر بہتر حکمت عملی اختیار کرکے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے بچنا ہے۔جس پر امن کمیٹی کے ممبران کی طرف سے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔علماء کرام نے میٹنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں ایس او پی کے مطابق سوشل ڈسٹنسنگ اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں علمائے کرام اپنا کردار مؤثر طور پر اداکررہے ہیں۔میٹنگ کے آخر میں کرونا وائرس وباء کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔