جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے سیاہ فاموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کردی۔ انہوں نے پروٹیز ٹیم کے سیاہ فام فاسٹ بالر لنگی انگیدی کی ''بلیک لائیوز میٹر" تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر اس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا کسی بھی طرح سے استحصال کیا گیا ہو یا اس ہراساں کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے ''بلیک لائیوز میٹر'' پر کھل کر بات کرنے کے بعد انگیدی نے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بھی اس کی حمایت میں بات کرنا چاہئے۔ اس حوالے سے ہاشم آملہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ''بلیک لائیوز میٹر'' مہم ہر ایک کے لئے مطابقت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فاسٹ بالر لنگی انگیدی کا نسلی تعصب کے خلاف لب کشائی کرنا کرکٹ سائوتھ افریقہ (سی ایس اے) کو بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے اور بورڈ کی جانب سے ان سے ضابطہ اخلاق کیخلاف وزری پر باز پرس بھی کی گئی ہے۔
واض رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں آج بھی سیاہ فاموں کے لئے محض 25 فیصد کوٹہ مختص ہے۔ جنوبی افریقہ قومی ٹیم کے تمام طرز میں سیاہ فام کھلاڑیوں کو شامل کر رہا ہے جبکہ اس کا کامیاب تجربہ پہلے بھی کرچکا ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ پہلے ہی ڈومیسٹک ٹیموں میں کوٹا کا نظام متعارف کرواچکا ہے جہاں ٹیم پر لازم ہے کہ تین سیاہ فام افریقیوں سمیت 6 غیر سفید فام کھلاڑیوں کو شامل کرے۔