کوٹ مومن،ممبر صوبائی اسمبلی شمیم آفتاب نے کہا ہے کہ مشکل وقت میںقوم کیلئے وقت نکالنے والے ٹائیگرفورس کے بہادر جوان او رخواتین ملک کا سرمایہ ہیں ۔ ٹائیگرفورس کا ہر فرد خدمت کے جذبے سے سرشار او رعوامی خدمت کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل ہال میں خواتین کورونا ٹائیگرفورس کو ذمہ داریاں سوپنے کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروزجوئیہ او رانچارج گرل گائیڈ صغریٰ عالم کے علاوہ خواتین ٹائیگرفورس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شمیم آفتاب نے کہا کہ ٹائیگرفورس سیاست سے بالا تر ہوکر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی او رمعاونت میں کام کررہی ہے ۔
ٹائیگرفورس کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر راہنمائی کرنا ہے۔ عوام الناس میں کورونا بارے راہنمائی وآگاہی دینا ‘ ذخیرہ اندوزوں ‘ منافع خوروں او رحکومت احکامات کی خلاف ورزی کرنے و الوں کی نشاندہی کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کے ٹائیگرفورس اقدام کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ انہوں نے ٹائیگرفورس میں خواتین کی شمولیت اور رضاکارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی جذبے سے سرشار فورس میں لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طو رپر شامل ہوئے ۔ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودہا سے 18ہزار سے زائد نوجوانوں نے کورونا ٹائیگرفورس کے لئے رجسٹرڈ کروایا ہے جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ بعدازاں ایم پی اے شمیم آفتاب نے خوا تین ٹائیگرفورس میں ٹی شرٹس اور ٹوپیاں بھی تقسیم کیں۔