تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں عیدالفطر پر 6چھٹیاں دینےپر اتفاق ہواہے، 22مئی سے 27مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دینےپراتفاق کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں کےچیف سیکرٹریزنے 6چھٹیاں دینےکی تجویز پر اتفاق کیا اور عید کی چھٹیوں کاحتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق کےفیصلےکے مطابق عید کی چھٹیاں دیں گے۔