الخدمت فاونڈیشن تحصیل کوٹ مومن کے زیر اہتمام الخدمت سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا گیا سستی روٹی تندور پر پانچ روپے میں دو روٹیاں دستیاب ہوں گی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری نے ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن رانا ندیم علی کے ہمراہ تھانہ چوک میں الخدمت سستی روٹی تندور کا افتتاح کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ضلع بھر میں لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کو کھانا فراہم کرنے کےلئے سستی روٹی تندور لگائے ہیں جہاں پر شہری اپنی عزت نفس مجروح کئے بغیر 5 روپے میں 2 روٹیاں حاصل کرسکتے ہیں محمد جعفر چوہدری اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ بلاشبہ الخدمت فاونڈیشن نے پہلے بھی شہریوں میں فیس ماسک،صابن اور راشن بیگ تقسیم کئے ہیں جبکہ تسلسل کے ساتھ روزانہ افطار بکس تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان نیکی کے کاموں تحصیل انتظامیہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ ہے انہوں نے شہر کے مخیر حضرات کو بھی دعوت دی کہ وہ آگے بڑھیں اور الخدمت فاونڈیشن کے دست و بازو بنیں اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن رانا امان اللہ،نائب صدر رانا الماس حنیف،سیکرٹری مقصود تابش،جماعت اسلامی کے تحصیل امیر رانا عمر فاروق،قیم رانا محمد افضل،رانا نعیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔