ڈپٹی کمشنربہاولنگر شعیب خان جدون از خد نوٹس لیتے ھوٸے بہاولنگر کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کیا اور دوکانداروں کو واضح پیغام دیا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ھے آپ لوگ ناجاٸزمنافع خوری سے باز آجاٸیں
آج وارننگ دی گٸی ھے اگر شکاٸت موصول ھوٸی تو بھاری جرمانہ ھوگا
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے اچانک مختلف مقامات پر فروٹ شاپس کا معائنہ کیا اور پھلوں کے نرخ نامے اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کا احترام کریں اور ناجائز منافع خوری سے باز رہیں بصورت دیگر گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانے اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کورونا کی وبا کے تناظر احتیاطی تدابیر اپنانے اور خریداروں کے مابین سماجی فاصلے کی ہدایت کی تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے اس موقع پر لوگوں اور دکانداروں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنربہاولنگر شعیب خان جدون کا شکریہ ادا کرتے ھوٸے ناجاٸزمنافع خوروں کو وارنگ کے بعد خلاف ورزی کرنے پر سخت کارواٸی کا مطالبہ کیا ھے
اور علاقہ کی عوام نے واضح رہے کی ٹیم کو ڈھیروں دعاٸیں بھی دی