بہاولنگر میں وزیراعظم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 50 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو 65 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی امدادی رقم میں فراڈ کرنے پر 5 ایف آئی آرز درج کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا واضح رہے یہ امداد پہلے مرحلہ میں ان خواتین کوملی جوپہلے سے Bisp پروگرام میں رجسٹرڈ تھیں اور دوسرے مرحلہ میں ان خواتین و حضرات کو مل رہی ہیں جنہیں 8171 اہلیت کا میسج موصول ھواتھا تیسرامرحلہ جنہیں اہلیت کے بارے میں جانچ پڑتال کا میسج موصول ھواتھا انہیں تاحال کوٸی امداد نہ مل سکی ھے علاقہ کی عوام نے جناب وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی پنجاب سردارعثمان بزدار سے اپیل کی ھے کہ جن خاندانوں کو اہلیت کی جانچ پڑتال کا میسج موصول ھورھاھے انہیں بھی امدادکی فراہمی ھنگامی بنیادوں پرکی جاٸے