تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

60 برس میں امیر اور غریب ممالک کی فی کس آمدنی میں 400 فیصد فرق ریکارڈ

60 baras main ameer aur ghareeb ki fi kas amdani main 400 feesad farq record
  • واضح رہے
  • نومبر 27, 2020
  • 10:23 شام

مغربی بلاک کے بنائے گئے عالمی ادارے غربت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نو آبادیاتی ادارے ہیں۔ مقصد غریب ممالک کے وسائل لوٹنا ہے۔ میاں زاہد حسین

کراچی: معروف صنعتکار میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کی موجودگی میں دنیا میں کبھی امن اور خوشحالی نہیں آ سکتی نہ بھوک اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان اداروں کا ظاہری مقصد غریب ممالک کی امداد ہے جبکہ حقیقی مقصد عالمی سطح پر مغربی ممالک کے مفادات کی تکمیل اور انکی اجارہ داری کو طول دینا ہے جس کے لئے غریب ممالک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایف اے ٹی ایف مغربی بلاک کے بنائے ہوئے تمام ادارے غربت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 1960 سے اب تک ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی فی کس آمدنی کے فرق میں 400 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس وقت تک بڑھتا رہے گا جب تک یہ ادارے اپنی نو آبادیاتی پالیسیاں جاری رکھیں گے جس نے عالمی تجارتی نظام کو غیر متوازن کر رکھا ہے۔

ان اداروں میں جمہوریت کا نام و نشان نہیں ہے اور انہیں ڈکٹیٹرشپ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں کو الیکٹ نہیں سلیکٹ کیا جاتا ہے اور ووٹ کا نظام بھی ایسا بنایا گیا ہے جو مغربی ممالک کے حق میں جاتا ہے جس سے دنیا کے مسائل میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔

دنیا کی 85 فیصد آبادی جو مغربی ممالک پر مشتمل نہیں ہے کو ووٹنگ کے پراسس میں بھی کھڈے لائن لگایا ہوا ہے۔ اگر امیر اور غریب ممالک کے ووٹوں کا جائزہ لیا جائے توان اداروں میں ایک برطانوی ووٹ بنگلہ دیش کے 41 ووٹوں کے برابر ہے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق برطانیہ نے 1765 سے لے کر 1938 تک ہندوستان سے 45 کھرب ڈالر اپنے پاس منتقل کئے جو اسکے آج کے جی ڈی پی سے17گنا زیادہ ہےں ۔ اس سے برطانیہ نے ترقی کی جبکہ ہندوستان کے رہنے والوں کی آمدنی نصف سے بھی کم رہ گئی جبکہ غریب ممالک جن کے خام مال اور مزدوروں کے بغیر امیر ممالک کا نظام نہیں چل سکتا کے ساتھ آج بھی یہی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے